اتوار, جنوری 12, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی کو یادگار ایونٹ بنانے کیلیے تیار ہیں، چیئرمین پی سی بی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کو یادگار ایونٹ بنانے کے لیے تیار ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے آج صبح قذافی اسٹیڈیم لاہور کا اچانک دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔

محسن نقوی نے مین بلڈنگ کے فنشنگ کاموں کا معائنہ کیا اور فنشنگ سمیت ڈرینج کے کام کو ہر صورت جلد اور مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

- Advertisement -

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے پراجیکٹ پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ نئی اسکور اسکرینز کی تنصیب کا کام بھی جاری ہے۔ جدید سہولتوں سے آراستہ قذافی اسٹیڈیم رواں ماہ مکمل ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے اسٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام تیزی سے جاری ہے۔ شائقین کرکٹ کے لیے نئی کرسیاں اور ایل ای ڈی لائٹس لگائی جا رہی ہیں۔ اسٹیڈیم آنے والے میچ کے ساتھ لیزر لائٹ شو سے بھی محظوظ ہو سکیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان 29 سال بعد کسی آئی سی سی ایونٹ کی میزبان کر رہا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک شیڈول ہے اور پاکستان میزبان ہونے کے ساتھ اس ٹورنامنٹ کا دفاعی چیمپئن بھی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کیلیے ایک اور ٹیم نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں