لاہور: شاہی قلعہ میں چیمپئنزٹرافی کی رنگارنگ افتتاحی تقریب ہورہی ہے، افتتاحی تقریب میں مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی تقریب میں پہنچ گئے ہیں، ان کے علاوہ چیمپئنز ٹرافی فاتح کپتان سرفراز احمد، جنید خان، حسن علی، محمدعامر اور اظہر علی بھی شاہی قلعہ پہنچ گئے ہیں۔
آل راؤنڈر شاداب خان، عمادوسیم اور حارث سہیل بھی تقریب میں پہنچ چکے ہیں، گلوکار عاطف اسلم افتتاحی تقریب میں آواز کا جادو جگائیں گے۔
چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت مقابلے کا بخار عروج پر، اضافی ٹکٹ فوری فروخت
آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے شاہی قلعے میں مہمانوں کی آمد جاری ہے، غیرملکی کرکٹرز ٹم ساؤتھی اور جےپی ڈومنی بھی تقریب میں موجود ہیں۔
آئی سی سی آفیشلز، سابق سی ای او آئی سی سی جیف ایلر ڈائس، ایونٹ ہیڈ سارہ ایڈگر اور سینئر کرکٹر وہاب ریاض، وزیر کھیل فیصل کھوکھر اور اسپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان بھی شاہی قلعہ پہنچ گئے۔