بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل کا فیصلہ آج متوقع، چیئرمین پی سی بی دبئی پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل کا فیصلہ آج متوقع ہے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آئی سی سی میٹنگ میں شرکت کے لیے دبئی پہنچ گئے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں شیڈول ہے تاہم بھارت کی جانب سے پاکستان آنے سے انکار اور اپنے میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت یو اے ای میں کھیلنے پر اصرار کے بعد اس معاملے پر ڈیڈلاک برقرار ہے۔ اسی وجہ سے ایونٹ کے انعقاد میں لگ بھگ دو ماہ کا عرصہ باقی رہ جانے کے باوجود شیڈول کا اعلان نہیں ہو سکا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی پر ڈیڈلاک ختم کرنے کے لیے آج آئی سی سی کے بورڈ ارکان اور براڈکاسٹرز کی اہم میٹنگ آج ہوگی جس میں شرکت کے لیے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دبئی پہنچ چکے ہیں۔

آج کے اجلاس کے لیے جاری ایجنڈے میں بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان سے انکار کا معاملہ شامل نہیں ہے اور نئے چیئرمین جے شاہ نے اسے تعارفی نشست قرار دیا ہے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کی میٹنگ میں ایونٹ کے معاملات کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

بھارتی ہٹ دھرمی پر گزشتہ دنوں پاکستان کی جانب سے برابری کی بنیاد پر قابل عمل تجویز پارٹنر شپ یا فیوژن ماڈل کی دی گئی تھی جس میں آئی سی سی کے تمام بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں پاک بھارت میچز نیوٹرل وینیو پر رکھے جانے کی تجویز تھی۔

یہ تجویز مانے جانے کی صورت میں اس کا اطلاق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے 2027 تک شیڈول آئی سی سی ایونٹس کے لیے ہونا تھا اور اس دوران بھارت میں ہونے والے کرکٹ ایونٹ میں بھی پاکستان نے اپنے میچز بھارتی سر زمین کے باہر کھیلنا تھے۔

تاہم پی سی بی کی اس قابل عمل تجویز کو بھارت نے مسترد کر دیا جس کے بعد اس ایونٹ کے انعقاد پر خطرات کے بادل بھی منڈلانے لگے ہیں۔

بھارت اور ویرات کوہلی پاکستان میں کھیلنے کےلیے بے تاب ہیں، شعیب اختر کا بڑا دعویٰ

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں