چیمپئنز ٹرافی کے اپنے پہلے میچ کے لیے انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کی مہم کے افتتاحی میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کیا ہے۔
دونوں ٹیمیں ایونٹ کا اپنا پہلا میچ ہفتہ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلیں گی۔
جوس بٹلر (کپتان)، فل سالٹ، بین ڈکٹ، جیمی اسمتھ (وکٹ کیپر)، جو روٹ، ہیری بروک، لیام لیونگ اسٹون، برائیڈن کارس، جوفرا آرچر، عادل رشید، مارک ووڈ
وکٹ کیپر بلے باز جیمی اسمتھ، جنہوں نے آخری مرتبہ ستمبر 2023 میں ون ڈے کھیلا تھا ان کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ اسمتھ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں گے جب کہ فل سالٹ اور بین ڈکٹ کو ٹاپ آرڈر میں جوائن کریں گے۔
ان کا مڈل آرڈر کپتان جوس بٹلر، تجربہ کار جو روٹ، ہیری بروک اور لیام لیونگ اسٹون پر مشتمل ہے۔ دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز جوفرا آرچر نے بھی لائن اپ میں واپسی کی اور ان کے ساتھ ساتھی سیمرز مارک ووڈ اور برائیڈن کارس بھی ہوں گے۔
اسپن اٹیک میں، انگلینڈ نے تجربہ کار عادل رشید کو برقرار رکھا، جسے پارٹ ٹائمرز لیونگ اسٹون اور روٹ کی حمایت حاصل ہوگی۔