اتوار, جنوری 12, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی وفد کا دورہ قذافی اسٹیڈیم

اشتہار

حیرت انگیز

چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے وفد نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔

آئندہ ماہ ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آئی سی سی کے وفد نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

آئی سی سی وفد میں ایونٹس، براڈ کاسٹرز، لاجسٹک کے نمائندگان شامل تھے۔ انہوں نے میڈیا، براڈ کاسٹرز کیلیے سہولتوں اور انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔

- Advertisement -

اس موقع پر پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ نے آئی سی سی وفد کو بریفنگ دی۔

آئی سی سی وفد چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان میں موجود ہے۔ گزشتہ دنوں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے وفد نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا بھی دورہ کیا گیا۔

اس سے قبل آج صبح چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی قذافی اسٹیڈیم کا اچانک دورہ کر کے تیاریوں کا جائزہ لیا تھا اور کہا تھا کہ تمام کام مقررہ مدت میں مکمل کر لیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ ماہ 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان کی میزبانی میں کھیلی جانی ہے۔ پاکستان اس ایونٹ کا دفاعی چیمپئن بھی ہے۔ ٹورنامنٹ کے میچز کراچی، لاہور اور پنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

چیمپئنز ٹرافی کو یادگار ایونٹ بنانے کیلیے تیار ہیں، چیئرمین پی سی بی

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں