بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

کراچی میں چیمپئنز ٹرافی میچز سے متعلق شائقین کرکٹ کیلئے اہم ہدایات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں چیمپئنز ٹرافی میچز سے متعلق شائقین کرکٹ کیلئے ہدایات جاری کردی گئیں، اصل قومی شناختی کارڈ اپنے ہمرال لانا لازمی ہوگا۔

اسٹیڈیم کے تمام گیٹ میچ شروع ہونے سے 3 گھنٹے پہلےکھول دیے جائیں گے، شائقین کو ہدایت کی گئی ہے کہ اسٹیڈیم میں داخل ہونے کیلئے اصل قومی شناختی کارڈ لازمی ہمراہ لائیں، اسٹیڈیم میں داخل ہونے کیلئےمیچ ٹکٹ کی ہارڈ کاپی کا ہونا بھی لازمی ہے۔

حکام نے ہدایت کی ہے کہ آن لائن ٹکٹس پراسٹیڈیم میں داخلہ ممکن نہیں ہوگا، ہارڈ کاپی لانی ہوگی، اسٹیڈیم سے متصل چائنہ گراؤنڈ پارکنگ کے لیے مختص ہوگی۔

چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت ٹاکرے کے ٹکٹ بلیک میں فروخت، قیمت ہوش اڑا دے گی!

نیشنل کوچنگ سینٹر، ایکسپو سینٹر بھی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی پارکنگ کیلئے مختص ہوگا، وی آئی پیز، خصوصی پاسزکی حامل گاڑیوں کی پارکنگ اسٹیڈیم کے اندر رکھی گئی ہے۔

شائقین کے لیے جاری ہدایت میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیڈیم کے اطراف تمام سڑکیں ٹریفک کی آمد ورفت کےلیے کھلی رہیں گی،،اسٹیڈیم اور اس کے اطراف ڈرون کیمروں کے استعمال پر سخت پابندی عائد ہوگی۔

چیمپئنز ٹرافی کی چمچاتی ٹرافی کیسے تیار کی گئی؟ آئی سی سی نے ویڈیو جاری کر دی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں