آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے نیا لوگو جاری کیا ہے جس کی تصویر منظر عام پر آ گئی ہے اور پر میزبان ملک پاکستان کا نام نمایاں ہے۔
آئی سی سی اپنے ہر ایونٹ سے قبل لوگو جاری کرتا ہے، جس پر میزبان ملک کا نام درج ہوتا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے جاری کردہ لوگو کی تصویر سامنے آ گئی ہے۔
اس لوگو میں ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی تصویر کے ساتھ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 اور پاکستان کا نام نمایاں طور پر لکھا ہوا ہے۔
یہ لوگو ایونٹ میں شریک تمام ممالک کے کھلاڑیوں کی جرسی پر لگایا جائے گا۔
دوسری جانب بھارت نے اپنے کھلاڑیوں کی جرسی پر پاکستان کا نام لکھنے پر اعتراض کیا تھا جس پر آئی سی سی نے واضح کر دیا ہے کہ ہر ٹیم کو میزبان ملک کے نام والا لوگو لگانا لازمی ہوگا۔
چیمپئنز ٹرافی: بھارتی کھلاڑیوں کی جرسی پر پاکستان کا نام ہوگا یا نہیں؟ اہم خبر