اگلے ماہ پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ایک اور ٹیم نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان آئندہ ماہ 19 فروری سے 9 مارچ تک آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کر رہا ہے۔ اس سے قبل وہ سہ فریقی ون ڈے سیریز بھی کھیلے گا۔ ان دونوں کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
مچل سینٹنر کیوی ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ سابق کپتان کین ولیمسن بھی 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
نیوزی لینڈ کا 15 رکنی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
مچل سینٹنر (کپتان)، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، مائیکل بریسویل، مارک چپمن، ڈیون کونوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہینری، ٹام لیتھم، گلین فلپس، ول او رورکی، رچن روندرا، بین سیئرز، نیتھن اسمتھ اور ول ینگ۔
View this post on Instagram
آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی اسکواڈ دینے کی ڈیڈ لائن 12 جنوری مقرر کر رکھی ہے۔ ایونٹ کے لیے سب سے پہلے انگلینڈ نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔