چیمپئنزٹرافی کے اپنے دونوں گروپ میچوں میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی مشکل میں پڑ گئی۔
گرین شرٹس کی ایونٹ کے اگلے مرحلے میں پہنچنے کا معاملہ ایک بار پھر اگر مگر کی صورتحال اختیار کر گیا۔ قومی ٹیم کو فائنل فور میں جگہ بنانی کی پہلی امید بنگلادیش کی فیورٹ نیوزی لینڈ سے فتح ہے۔ پاکستان بنگلادیش کے رحم و کرم پر ہو گا۔
میزبان اور دفاعی چیمپئن پاکستان کو آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 میں مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ وہ اتوار کے روز دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں روایتی حریف بھارت کے خلاف چھ وکٹوں کی عبرتناک شکست سے دوچار ہو گئے۔
دو شکستوں کے ساتھ، پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے امکانات تاریک ہو گئے ہیں لیکن دفاعی چئیمپئنز ریاضی کے اعتبار سے ابھی بھی ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوئے ہیں۔
محمد رضوان کی قیادت والی ٹیم اب گروپ اے کے باقی تینوں میچوں کے نتائج پر منحصر ہے۔
سب سے پہلے، پاکستان چاہے گا کہ بنگلا دیش 24 فروری کو نیوزی لینڈ کو ہرائے اور پھر 27 فروری کو اسی ٹیم کو بڑے مارجن سے شکسات دے کر اپنے نیٹ رن ریٹ کو بہتر بنانے کے علاوہ دو اہم پوائنٹس حاصل کرے۔
اس کے بعد گرین شرٹس ہندوستان سے نیوزی لینڈ کو شکست دینے کی امید کریں گے تاکہ بلیک کیپس بھی دو پوائنٹس اور کمتر نیٹ رن ریٹ کے ساتھ رہے۔