راولپنڈی: چیمپنئز ٹرافی میچز کے لیے سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کر دیا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق ٹیموں کی اسٹیڈیم آمد اور روانگی پر مری روڈ فیض آباد سے ڈبل روڈ تک مکمل بند رہے گی۔ اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک فیض آباد سے ایکسپریس وے بھیجی جائے گی۔
راولپنڈی، اسلام آباد جانے والوں کو چاندنی چوک اور رحمان آباد سے بھیجا جائے گا۔ غوثیہ چوک سے آنے والوں کو فاروق اعظم روڈ، کری روڈ بھیجا جائے گا۔
دوران میچ اسٹیڈیم روڈ نائنتھ ایونیو چوک سے ڈبل روڈ ٹرن تک بندر ہےگا۔ نائنتھ ایونیو سے آنے والا ٹریفک فیض آباد، ایکسپریس وے، آجےپی روڈ سے بھیجا جائےگا۔
پنڈورہ چونگی، کٹاریاں، پیرودہائی موڑ، چک مدد سے ٹریفک راولپنڈی میں داخل ہو گا۔ راولپنڈی سےنائنتھ ایونیو جانے والی ٹریفک مری روڈ فیض آباد سے داخل ہو گی۔
ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ 23 سے27 فروری تک راولپنڈی اسٹیڈیم میں میچز ہوں گے جس کے دوران 5مختلف جگہوں پر پارکنگ کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں، پارکنگ ایریا سے اسٹیڈیم تک شٹل سروس کی سہولت فراہم کی جائے گی۔