بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میچ میں ٹاس ہوتے ہی ناپسندیدہ ریکارڈ بنا دیا۔
دبئی میں جاری چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 265 رنز کا ہدف دیا۔
تاہم بھارت نے میچ میں ٹاس ہوتے ہی ناپسندیدہ ریکارڈ قائم بنادیا ہے۔
ویسٹ انڈین کے سابق کپتان برائن لارا ون ڈے میں اب تک 12 مرتبہ ٹاس ہار چکے ہیں جبکہ روہت شرما ون ڈے میں لگاتار 11 مرتبہ ٹاس ہارنے والے کپتان بن گئے ہیں۔
فہرسٹ میں ہالینڈ کے پیٹر بورین بھی موجود ہیں جو 11 مرتبہ ٹاس ہارے ہیں۔
روہت شرما نے 11 مرتبہ ٹاس ہارنے پر کہا کہ ’ٹاس جیتنے کے بعد کشمکش میں رہنے سے ٹاس ہارنا بہتر ہے۔‘
علاوہ ازیں کونولی اپنا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ڈیبیو کر رہا ہے، اس سال کے شروع میں سری لنکا کے دورے کے دوران تین ون ڈے کھیل چکے ہیں۔
کونولی آئی سی سی ون ڈے ایونٹ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے والے چوتھے کم عمر ترین کھلاڑی ہیں۔