بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی میں صائم ایوب کا متبادل شان مسعود! یہ تجویز کس نے پیش کی؟

اشتہار

حیرت انگیز

چیمپئنز ٹرافی میں اوپنر صائم ایوب کی شرکت مشکوک ہے ایسے میں سابق کرکٹر نے ٹیسٹ کپتان شان مسعود کا نام ان کے متبادل کے طور پر تجویز کیا ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے شروع ہو رہی ہے۔ پاکستان میزبان اور دفاعی چیمپئن ہے۔ تاہم اس وقت پاکستان کی سلیکشن کمیٹی کے لیے الجھن اور شائقین کرکٹ کے لیے ملین ڈالر سوال یہ ہے کہ زخمی نوجوان اوپنر بیٹر صائم ایوب اسکواڈ کا حصہ ہوں گے یا نہیں؟

صائم ایوب ٹخنے کی انجری کے بعد اس وقت لندن میں زیر علاج ہیں اور سلیکٹرز کو ان کی میڈیکل رپورٹس کا انتظار ہے تاہم اطلاعات کے مطابق ان کے اسکواڈ کا حصہ بننے کے امکانات نہیں ہیں۔

- Advertisement -

ایسے میں سابق کرکٹر اور موجودہ تجزیہ کار باسط علی نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے صائم ایوب کے دستیاب نہ ہونے کی صورت میں ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا نام تجویز کیا اور اپنی فرسٹ چوائس قرار دیا ہے۔

اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے ٹیم مینجمنٹ کو مشورہ دیا کہ اگر صائم ایوب چیمپئینز ٹرافی تک مکمل فٹ نہ ہوسکے تو شان مسعود کو فخر زمان کے ساتھ بیٹنگ کا آغاز کرانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ صائم ایوب اور فخر زمان ون ڈے فارمیٹ کیلئے بہترین آئیڈیل جوڑی ہیں، تاہم اگر صائم ایوب دستیاب نہ ہوں تو ان کی جگہ شان مسعود بھی اننگ اوپن کر سکتے ہیں اور اس کے بعد بابر اعظم اور محمد رضوان ٹاپ آرڈر میں بیٹنگ کے لیے آئیں۔

باسط علی نے چیمپئنز ٹرافی کی اپنی تجویز کردہ پلیئنگ الیون میں طویل عرصہ سے قومی ٹیم سے دور شاداب خان کو بھی شامل کیا اور کہا کہ میگا ایونٹ میں پاکستان کو بولنگ آل راؤنڈر کی ضرورت ہوگی اور یہ ضرورت شاداب خان کی واپسی سے پوری ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ شان مسعود کی ون ڈے میں کارکردگی خاص نہیں ہے۔ انہوں نے اب تک 9 میچز کھیلے ہیں اور اس میں صرف 18.11 کی معمولی اوسط سے 163 رنز ہی بنائے ہیں جب کہ آخری ون ڈے بھی انہوں نے 2023 میں کھیلا تھا۔

شاداب نے اب تک 70 ون ڈے میچز کھیلے ہیں، جس میں 25.90 کی اوسط سے 855 رنز بنائے ہیں جبکہ بطور بالر انہوں نے 5.24 کی اکانومی ریٹ کے ساتھ 34.82 کی اوسط سے 85 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

بھارت چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے درپے، نیا مطالبہ کر دیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں