ہفتہ, مارچ 1, 2025
اشتہار

چیمپئنزٹرافی کے بیچ میں ہی بھارت نے شبمن گل کو کپتانی دینے کا فیصلہ کرلیا، رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ٹیم چیمپئنزٹرافی کا آخری گروپ میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی، رپورٹس کے مطابق اس میچ میں شبمن گل کپتانی کریں گے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ پر آنے والی رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کے موجودہ کپتان روہت شرما کو ہمیسٹرن انجری کا سامنا ہے، گو کہ ان کی یہ انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے، تاہم گروپ کے آخری میچ میں ٹیم مینجمنٹ روہت شرما کو آرام دینے کا سوچ رہی ہے۔

انڈین ایکسرپریس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کیویز کے خلاف غیر اہم میچ میں نوجوان بیٹر شبمن گل بھارتی ٹیم کے کپتان ہوں گے۔

ون ڈے کے نمبر ون بیٹر شبمن گل بطور ون ڈے کپتان اپنا ڈیبیو بھی کریں گے، بھارتی ٹیم مینجمنٹ روہت شرما کے حوالے سے کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتی، وہ پاکستان کے خلاف میچ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے۔

پاکستان کے خلاف میچ میں بھی وائس کپتان شبمن گل نے کچھ دیر کے لیے کپتانی کے فرائض انجام دیے تھے جس کے بعد روہت شرما فیلڈ میں واپس آگئے تھے۔

اب قوی امکان ہے کہ شبمن گل نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں باقاعدہ طور پر بھارت کے کپتان بن کر اتریں گے اور اس فارمیٹ میں پہلی بار کپتانی کی ذمہ داری نبھائیں گے۔

بھارت کو اپنے کپتان روہت شرما کی صورت میں بڑا دھچکا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں