بدھ, جنوری 29, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی فروخت کب سے شروع ہو رہی ہے؟ تاریخ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ ماہ 16 فروری سے پاکستان میں شروع ہو رہی ہے تاہم اس کے ٹکٹوں کی فروخت کب شروع ہوگی یہ تاریخ سامنے آ گئی ہے۔

پاکستان میں 29 سال کے طویل عرصہ بعد آئی سی سی کا کوئی ایونٹ منعقد ہو رہا ہے۔ 16 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں بین الاقوامی کرکٹ سپر اسٹارز ایکشن میں ہوں گے اور ہر پاکستانی شائق انہیں میدانوں میں براہ راست دیکھنے کے لیے بے تاب ہے۔

جو شائقین کرکٹ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز اسٹیڈیم میں جا کر دیکھنے کے متمنی ہیں اور اس کے ٹکٹ خریدنے کے لیے بے چین ہیں۔ ان کے لیے خوشخبری ہے کہ آئی سی سی نے ٹکٹوں کی فروخت کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

آئی سی سی کے جاری اعلامیہ کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں ہونے والے میچز کیلیے ٹکٹوں کی فروخت 28 جنوری (منگل) سے شروع ہوگی۔

پاکستانی وقت کے مطابق منگل کی دوپہر 2 بجے ٹکٹوں کی فروخت شروع کی جائے گی جب کہ یو اے ای میں ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارت کی میگا ایونٹ کے لیے پاکستان نہ آنے کی ہٹ دھرمی کے باعث چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلی جا رہی ہے۔ اس کے تحت بھارت کی ٹیم اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی میچز کے ٹکٹ، سب سے سستا اور مہنگا کتنے کا؟

ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کراچی اور لاہور اور فائنل لاہور میں شیڈول ہے۔ تاہم اگر بھارت ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچا تو یہ میچز بھی دبئی میں کھیلیں جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں