آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پانچویں میچ میں کل پاک بھارت ٹیمیں مدمقابل آئیں لیکن میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
پاکستان کو پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے 60 رنز سے شکست دی جبکہ بھارت نے پہلے میچ میں بنگلا دیش کے خلاف کامیابی حاصل کی، کل کا میچ محمد رضوان الیون کے لیے ڈو اور ڈائی کی حیثیت رکھتا ہے، پاکستان گروپ اے میں منفی 1.2 کے رن ریٹ کے ساتھ سب سے نیچے ہے۔
بھارت کا بنگلادیش کیخلاف کامیابی کے بعد رن ریٹ 0.4 ہے اور بھارتی ٹیم گروپ میں دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
یو اے ای میں موسم سرما کی تبدیلی کے ساتھ کچھ علاقوں میں ابر آلود اور کبھی کبھار بارش کی اطلاعات ہیں۔
18 فروری کو دبئی میں بارش ہوئی جس سے خدشات پیدا ہوئے کہ موسم بنگلادیش کیخلاف بھارت کے افتتاحی میچ کو متاثر کرسکتا ہے لیکن خوش قسمتی سے میچ مکمل ہوا۔
اب 24 فروری کو محکمہ موسمیات نے کچھ شمالی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے اور موسم جزوی طور پر ابر الود رہ سکتا ہے تاہم دبئی میں بارش کا امکان ایک فیصد ہے، 27 فیصد بادل چھائے ہوئے ہیں اور 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔
اگر میچ بارش سے متاثر ہوتا ہے تو دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ ملے گا جس سے گرین شرٹس کے لیے ٹورنامنٹ میں رہنا مزید مشکل ہوجائے گا۔
پاکستان کو ٹورنانٹ میں برقرار رہنے کے لیے بنگلادیش کے خلاف بڑے مارجن کے ساتھ کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔
پاکستان کو نیوزی لینڈ کے نتائج پر بھی انحصار کرنا ہوگا اور نیوزی لینڈ، بھارت اور بنگلادیش دونوں ٹیموں کیخلاف کامیابی حاصل کرے۔
اس صورت میں پاکستان اور بھارت کے پوائنٹس برابر ہوجائیں گے اور نیٹ رن ریٹ اس بات کا تعین کرے گا کہ کون سی ٹیم سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ساتھ شامل ہوگی۔
ایک اور ممکنہ حل بنگلادیش کا نیوزی لینڈ کو ہرانا ہے اور پاکستان نے بنگلادیش کیخلاف کامیابی حاصل کرنی ہے اس صورت میں پاکستان اور بھارت دونوں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیں گے۔