بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی کے پاک بھارت ٹاکرے میں گرین شرٹس فیورٹ قرار

اشتہار

حیرت انگیز

چیمپئنز ٹرافی کا میدان آئندہ ماہ سجنے والا ہے پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو ہوگا جس میں گرین شرٹس کو فیورٹ قرار دیا گیا ہے۔

دفاعی چیمپئن پاکستان کی میزبانی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میلہ آئندہ ماہ 19 فروری سے شروع ہو رہا ہے جو 9 مارچ تک جاری رہے گا۔ اس ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ ہوگا جو بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

تاہم پاک بھارت ٹاکرے کے لیے ایک ماہ قبل ہی پیشگوئیاں شروع ہو گئی ہیں اور گرین شرٹس کو میچ کے لیے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

چیمپئنز ٹرافی 2025 اردو خبریں

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے اپنے ایک انٹرویو میں اس میچ کے لیے پاکستانی ٹیم کو فیورٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میچ میں گرین شرٹس کو روایتی حریف پر برتری ہوگی جب کہ بھارت دباؤ میں ہوگا۔

محمد عامر نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے حال ہی میں جنوبی افریقہ کو اس کے میدان میں وائٹ واش کیا جو دنیا کی کوئی اور ٹیم نہیں کر سکی جب کہ آسٹریلیا اور زمبابوے میں بھی ون ڈے سیریز جیتیں۔

دوسری جانب بھارت سری لنکا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے مسلسل شکستوں، روہت شرما اور ویرات کوہلی کی خراب فارم کے باعث دباؤ میں ہے۔

سابق فاست بولر نے کہا کہ آئی سی سی ٹورنامنٹس میں اگرچہ بھارت کا پاکستان کے خلاف ریکارڈ شاندار رہا ہے، تاہم اس کی حالیہ شکستوں اور پاکستان کی کامیابیوں کے باعث بلیو شرٹس کو میچ میں شدید دباؤ کا سامنا ہوگا۔

محمد عامر نے چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل کا بھی ذکر کیا جس میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 180 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر پہلی بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

اس میچ میں محمد عامر نے روہت شرما، ویرات کوہلی اور شیکھر دھون کو آؤٹ کر کے قومی ٹیم کی تاریخی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

پاک، بھارت کرکٹ پر نیٹ فلکس دستاویزی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آ گئی

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں