اسلام آباد: یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا نے سیفٹی رویوبورڈ کا اجلاس مئی کے وسط میں طلب کرلیا، جس کے بعد یورپ اور برطانیہ میں پی آئی اے طیاروں پر پابندی ہٹنے کے امکانات روشن ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یورپ اور برطانیہ میں پی آئی اے طیاروں پر پابندی ہٹنے کے امکانات روشن ہوگئے، یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا کا سیفٹی رویوبورڈ کا اجلاس مئی کے وسط میں طلب کرلیا گیا۔
جس میں یورپی سیفٹی ایجنسی کی سی اےاے اور پی آئی اے سےمتعلق آڈٹ رپورٹ پیش ہوگی
ایاسا کی ٹیم نے نومبر 2023 میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اہم شعبوں کی جانچ پڑتال کی تھی جبکہ پی آئی اے کے اہم شعبوں کی بھی جانچ پڑتال کیا تھا۔
پی آئی اے نے یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا کےدیئے گئے اہداف کافی عرصہ قبل مکمل کرلئے تھے۔
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ یورپ ،برطانیہ کا روٹ پی آئی اے کیلئے انتہائی اہم ہے ، پی آئی اے اپنے بزنس کے تحت اہم زر مبادلہ حاصل کرتا ہے۔