اتوار, جون 15, 2025
اشتہار

نوازشریف کے استقبال کیلئے شیڈول میں تبدیلی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ن نے اپنے قائد نوازشریف کی وطن واپسی کے استقبال کیلئے شیڈول میں تبدیلی کر دی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف ایئرپورٹ سے سیدھے مینار پاکستان پہنچیں گے۔ استقبال کیلئے کوئی کارکن، رہنما یا سابق رکن قومی و صوبائی اسمبلی ایئرپورٹ نہیں جائے گا۔

تمام ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کارکنان کے ہمراہ سیدھے مینارپاکستان پہنچیں گے۔ ممبران اسمبلی اسٹیج کے بجائے پنڈال میں اپنے ہمراہ لائے لوگوں کیساتھ موجود رہیں گے۔

پارٹی صدر شہبازشریف، مریم نواز، حمزہ شہباز سمیت چند پارٹی رہنما ایئرپورٹ پر نوازشریف کا استقبال کریں گے۔

صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ نوازشریف 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے اور وطن واپسی پر نوازشریف کا فقیدالمثال استقبال کیا جائے گا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف پاکستان آئیں گے اور قانون کا سامنا کریں گے صاف و شفاف احتساب وقت کی ضرورت ہے ہم نے آئین کے مطابق اسمبلی تحلیل کی اب الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ عام انتخابات ہوں، صاف و شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن سے تعاون کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں