منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

نئے امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کل پاک بحریہ کی کمان سنبھالیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاک بحریہ کے نئے امیرالبحر ایڈمرل محمدامجدخان نیازی کل پاک بحریہ کی کمان سنبھالیں گے ،ایڈمرل محمد امجد خان نیازی پاک بحریہ کے 22ویں سربراہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب کل نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ہوگی ، تقریب میں پاک بحریہ کے نئے امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کمانڈ سنبھالیں گے۔

نئے امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی پاک بحریہ کے 22ویں سربراہ ہیں ، ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے 1985 ء میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا اور پاکستان نیول اکیڈمی سے اعزازی شمشیر حاصل کی۔

ایڈمرل محمد امجد خان نیازی متعدد کمانڈ اور اسٹاف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، وہ کمانڈانٹ نیوی وار کالج لاہور، کمانڈر پاکستان فلیٹ اور کمانڈر کراچی کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

نئے امیر البحر چیف آف دی نیول اسٹاف کے پرنسپل سیکرٹری، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (ٹریننگ اینڈ ایوالیو ایشن) اور ڈائریکٹر جنرل نیول انٹیلی جنس کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں جبکہ چیف آف اسٹا ف (آپر یشنز) کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔

پیشہ ورانہ خدمات اور بہادری کے اعتراف میں انہیں ہلال امتیاز (ملٹری) اور ستارہ بسالت سے نوازا جا چکا ہے حکومت فرانس کی جانب سے شیویلئے (نائٹ) میڈل سے بھی نوازا جا چکا ہے

خیال رہے امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی تین سالہ مدت مکمل ہونے پر سبکدوش ہوجائیں گے، امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا شاندار کیرئیر 40سالہ خدمات پر محیط ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں