ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

قائداعظم ؒ کا یوم ولادت ‘ مزارقائد پرگارڈزکی تبدیلی کی پروقارتقریب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح ؒ کا 143 واں یوم ولادت آج ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قائداعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت پر دن کا آغاز نمازفجر کے بعد خصوصی دعاؤں سے ہوا اور ملک کی ترقی اور خوشحالی اورامن وسلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

کراچی میں قائداعظم محمد علی جناح کے 143 ویں یوم پیدائش کے موقع پرکراچی میں مزار قائد پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں فاتحہ خوانی کی گئی اور مزار قائد پر پھول چڑھا کر بانی پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ آج کے دن کی مناسب سے مختلف اداروں اور تنظیموں نے خصوصی تقریبات کا انعقاد بھی کیا۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کے چاق وچوبند دستے نے مزار قائد پرگارڈز کے فرائض سنبھال لیے اس سے قبل پاک فضائیہ کے کیڈٹس مزار قائد پرگارڈز کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مزار قائد پر حاضری دی۔

بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کا یومِ ولادت آج منایا جا رہا ہے


واضح رہے کہ ملک بھر میں آج بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا 143 واں یوم ولادت انتہائی عقیدت واحترام اور ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں