تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کویتی حکومت کی گاڑی مالکان کو نئی ہدایت

کویت سٹی : شہریوں کو اپنی گاڑیوں کا رنگ تبدیل کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے اس حوالے سے کویتی حکومت نے ہدایت کی ہے کہ شہری گاڑیوں کو دھندلے یا چمکدار رنگ میں تبدیل کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کویتی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ گاڑیوں کے رنگ کو میٹ پینٹ یا چمکدار رنگ میں تبدیک کرنا اب قانونی طور پر جائز ہے، تاہم اس کیلئے شہریوں کو مندرجہ ذیل قانونی تقاضوں کو پورا کرنا ہوگا۔

وزارت داخلہ کے جاری کردہ قوانین میں کہا گیا ہے کہ اس کام کیلئے سب سے پہلے ٹیکنیکل انسپکشن ڈیپارٹمنٹ اور انٹرنیشنل انفارمیشن اینڈ میٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ سے پیشگی اجازت حاصل کرنا ہوگی۔

اس کے علاوہ وزارت کی ہدایت ہے کہ گاڑیوں پر کیا جانے والا کلر معیاری اور مستحکم ہو اور یہ رنگ سرکاری گاڑیوں سے بھی مماثلت نہ رکھتا ہو۔

گاڑی کے رنگ کی تبدیلی سے متعلق مزید اقدامات کے بارے میں ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے کے خواہشمند افراد کو سب سے پہلے گاڑی کلر کرانے کے لیے درخواست فارم کوم پر کرنا ہوگا۔

اس کے بعد ابتدائی منظوری کیلئے گاڑی کو ٹیکنیکل انسپکشن ڈیپارٹمنٹ، کیپیٹل گورنریٹ اور بین الاقوامی معیارات سیکشن میں لانا ہوگا، کوٹنگ کے عمل کو انجام دینے کیلئے کسی ایک ورکشاپ یا کمپنیوں مین جانا ہوگا۔

وزارت داخلہ کے مطابق پینٹنگ کے عمل کے بعد انشورنس کے کاغذات کو دوبارہ نکلوا کر نئے کلر کی تبدیلی سے متعلق معلومات درج کرنا ہوں گی۔

اس کے علاوہ کمپیوٹر پر گاڑیوں کے ڈیٹا کو تبدیل کرانے یا شامل کرنے کیلئے گاڑی کو دوبارہ ٹیکنیکل انسپکشن ڈیپارٹمنٹ، کیپیٹل گورنریٹ اور بین الاقوامی معیارات سیکشن میں لانا ہوگا۔

گاڑی کے رنگ میں تبدیلی کے بعد نئے اعدادو شمار کے مطابق گاڑی کی کتاب پرنٹ کرنے کیلئے اس کے لائسنس کے مختلف حصوں پر نظر ثانی کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -