جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

قومی ایئرلائن کی چند پروازوں کے شیڈول میں ردوبدل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی ہدایات پر قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی چند پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔

ترجمان قومی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ پی کے 9726 ریاض تا لاہور اب ریاض سے سیالکوٹ آئے گی۔ جبکہ پی کے 9247 لاہور تا دمام اب سیالکوٹ سے دمام روانہ ہوگی۔

ترجمان کے مطابق پی کے 262 ابوظہبی اسلام آباد اب ابو ظہبی سے پشاور آئے گی۔

اسی طرح اسلام آباد تا القسیم کی پرواز پشاور سے القسیم روانہ ہوگی۔ ترجمان نے ہدایت کی ہے کہ مزید معلومات کیلئے پی آئی اے کے کال سینٹر سے رابطہ کریں۔

یہ فیصلہ مقامی ائیرپورٹس پر رش کی صورت حال سے بچنے کے لیے کیا گیا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں