اشتہار

مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ نیوی کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

تفصیلات کے مطابق شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔

اسٹیشن کمانڈرلاہور کموڈور ساجد محمود شہزاد تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب کے دوران نیوی کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور ساجد محمود شہزاد نے بحریہ اور رینجرز کے دستوں کا معائنہ کیا اور مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مزار اقبال پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

- Advertisement -

ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر نوید حیات اور کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل عامر ریاض نے بھی مزار اقبال پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر وطن عزیز کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں