پیر, جون 17, 2024
اشتہار

پاک بھارت میچ میں‌ ہنگامہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور ہندوستان کا میچ ہو اور اس میں جوش و خروش نہ ہو تو ایسا ممکن نہیں، مگر اس بار ساف چیمپئن شپ میں بدھ کی رات دونوں ٹمیوں کے مابین کھیلے گئے فٹبال میچ میں بات کچھ آگے نکل کر ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔

پاکستانی کھلاڑی عبداللہ اقبال اور بھارت کے ہیڈ کوچ ایگور اسٹیمکا کے درمیان بات اس وقت بڑھی جب ایگور نے عبداللہ کے تھرو اِن پر اعتراض کیا، پاکستانی ڈیفنڈر کے تھرو اِن کے دوران بھارتی کوچ ان کے پاس گئے اور ایک اوچھی حرکت کرتے ہوئے گیند کو ہٹ کر دیا، جس کے بعد میچ میں جھگڑا شروع ہو گیا۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے بھارتی ہیڈ کوچ کی اس حرکت پر اعتراض کرتے ہوئے غصے کا اظہار کیا جس پر بھارتی کھلاڑی بھی کوچ کے بچاؤ کے لیے آگئے اور دونوں طرف سے جارحانہ پن اور گرما گرمی دیکھنے میں آئی۔

- Advertisement -

جھگڑے کے بعد ریفری نے ایکشن لیتے ہوئے بھارتی ہیڈ کوچ کو ریڈ کارڈ اور پاکستانی کوچ کو پیلا کارڈ دکھایا۔ جھگڑے کے آغاز سے قبل بھارتی فٹبال ٹیم کو میچ میں صفر کے مقابلے میں دو گول کی برتری حاصل تھی، بعد ازاں پاکستان کو 0-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ اس میچ کے ساتھ ہی دونوں ٹیموں نے ساف چیمپئن شپ میں اپنی مہم کا آغاز کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں