نئی دہلی: بھارتی گودی میڈیا نے سیاست دان چرنجیت سنگھ چنی کو پاگل قرار دینا شروع کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک کے بعد ایک بھارتی سیاست دان پہلگام واقعے پر مودی حکومت سے سوال پوچھنے لگے ہیں، کانگریس کے ایم ایل اے نے بھی ثبوت مانگ لیے۔
چرنجیت سنگھ چنی نے کہا ’’دعویٰ کیا گیا ہے کہ پہلگام واقعہ سرحد پار سے کیا گیا، تو اس بات کے ثبوت کہاں ہیں؟‘‘
کانگریس رکن پارلیمنٹ اور پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی نے مطالبہ کیا کہ پہلگام واقعہ بڑے پیمانے پر سیکیورٹی کوتاہی ہے، اس کے لیے مودی کو جواب دینا ہوگا۔ تاہم چرنجیت سنگھ چنی کی جانب سے سوال پوچھنے پر بھارتی گودی میڈیا کو آگ لگ گئی ہے، اور انھیں پاگل قرار دینا شروع کر دیا ہے۔
مودی حکومت کا جنگی جنون بھارتی ایئرلائنز کو مہنگا پڑنے لگا، بھارتی حکومت سے مالی امداد کی درخواست
چرنجیت سنگھ چنی نے مودی سرکار کے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے پر بھی اعتراض اٹھایا، اور کہا پاکستان تو کیا دنیا میں کسی نے سرجیکل اسٹرائیک نہیں دیکھی، انھوں نے کہا ’’آج تک میں یہ نہیں جان سکا کہ سرجیکل اسٹرائیک کہاں ہوئی، اُس وقت لوگ کہاں مارے گئے، اور یہ پاکستان میں کہاں ہوا؟ کیا ہمارے ملک میں کوئی بم گرایا جائے گا تو پتہ نہیں چلے گا؟‘‘
انھوں نے کہا ’’وہ سرجیکل اسٹرائیک کسی نے نہیں دیکھی، کسی کو اس کا پتا نہیں چلا اور میں نے ہمیشہ اس کے ثبوت کا بھی مطالبہ کیا ہے، لیکن آج لوگوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کی ضرورت ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت کچھ کرے، لوگوں کو بتائیں کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے مرتکب کون ہیں، اور انھیں سزا دیں۔‘‘