ممبئی: منشیات کے استعمال کیس میں نامزد بھارت کی مشہور کامیڈین بھارتی سنگھ اور شوہر ہرش لمباچیا کے گرد مزید گھیرا تنگ ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے بھارتی سنگھ اور ہرش لمباچیا کے خلاف 200 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ عدالت میں پیش کر دی۔
چارج چیٹ میں عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ بھارتی سنگھ اور ہرش لمباچیا نے تفتیش کے دوران منشیات استعمال کرنے کا اعتراف کیا جس پر انہیں گرفتار کیا گیا، دونوں اس وقت ضمانت پر ہیں۔
- Advertisement -
یاد رہے کہ این سی بی نے 2020 میں جوڑے کے گھر پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران چرس برآمد کی تھی۔ انہیں موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا تھا۔ گرفتاری کے وقت بھارتی سنگھ حاملہ تھیں۔