اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ڈیم فنڈز کے عطیات اکٹھے کرنے کے لیے منعقدہ میچ میں اراکین پارلیمنٹ نے 11 رنز سے پی سی بی الیون کو شکست دے دی۔
ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں پارلیمنٹ الیون اور پی سی بی الیون کے درمیان دوستانہ میچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف اراکین پارلیمنٹ، نامور کرکٹرز اور صحافی ایکشن میں نظر آئے۔ میچ کے انعقاد کا مقصد ڈیم فنڈ کے لیے رقم جمع کرنا تھا۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ’آج کے میچ کا مقصد عطیات جمع کرنا تھا، ہم لوگوں میں پانی کی قلت اور ڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے شعور بیدار کرنا چاہتے ہیں تاکہ معاشرے کو سب مل کر محفوظ بنائیں‘۔
Charity match was held today at Shalimar Cricket Ground Islamabad for Fund Raising Of Dam between PCB XI & Parliamentarians XI. @AliHZaidiPTI @fawadchaudhry @sayedzbukhari @QasimKhanSuri @HamidMirPAK @Kashifabbasiary @MalickViews & others took part in the match. pic.twitter.com/G1UrgNSpTj
— Azhar Laghari (@AzharLaghariPTI) December 1, 2018
وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ ’اس میچ کے انعقاد سے پوری قوم کو پانی کے مسائل اور قلت کے حوالے سے پیغام پہنچے گا‘۔
پارلیمنٹ الیون میں اپوزیشن جماعتوں کے اراکین، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری، فواد چوہدری، شہریار آفریدی اور سینئر صحافی شامل تھے۔ پی سی بی الیون میں شعیب اختر سمیت دیگر نامور کرکٹر شامل تھے جو ایکشن میں نظر آئے۔
تصاویر دیکھیں