تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

والد نشے کے عادی تھے، والدہ نے دفاع میں قتل کردیا، ہالی ووڈ اداکارہ

واشنگٹن : ہالی وڈ اداکارہ شارلیز تھیرون یہ بتانے میں بالکل بھی شرمندگی محسوس نہیں کرتی کہ ان کی والدہ نے والد کا قتل کیا۔

تفصیلات کے مطابق مشہور زمانہ ہالی ووڈ اداکارہ شارلیز تھیرون نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ نے اپنا بچاو کرتے ہوئے والد کی جان لے لی تھی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں 15 سال کی تھی جب میرے والد نے نشے کی حالت میں مجھ پر اور میری ماں پر گولیاں چلائیں، ہم دونوں ایک دروازے کے پیچھے چھپے تھے اور خوش قسمتی سے ہمیں ایک بھی گولی نہیں لگی، پھر والدہ نے والد پر حملہ کیا تاکہ مجھے کوئی نقصان نہ پہنچے۔

شارلیز تھیرون کے مطابق ہم جتنا اس واقعے کو یاد کرکے بات کرتے ہیں اتنا اندازہ ہوتا ہے کہ ہم اکیلے نہیں۔

واضح رہے کہ شارلیز کی پیدائش جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کے قریب ایک گاوں میں ہوئی جہاں وہ اپنی والدہ جرڈا اور والد چارلز کے ساتھ رہتی تھیں۔

اپنے والد سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ نشے کے عادی اور بیمار انسان تھے اور ان کے ساتھ زندگی گزارنا نہایت مشکل تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘میرے والد اس رات اس حد تک نشے میں تھے کہ وہ ٹھیک سے چل بھی نہیں پارہے تھے، ان کے پاس بندوق بھی موجود تھی، میں اور میری والدہ کمرے میں دروازے کے پیچھے چھپے ہوئے تھے اور والد کو کمرے میں داخل ہونے سے روک رہے تھے، جس کے بعد وہ پیچھے ہٹے اور انہوں نے دروازے پر ہی گولیاں چلادی۔

شارلیز کا کہنا تھا کہ انہوں نے تین گولیاں ماری اور خوش قسمتی سے ہمیں ایک بھی نہیں لگی، جس کے بعد والدہ نے اپنے بچاو میں آگے بڑھ کر ان پر حملہ کرکے انہیں قتل کردیا۔

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ واقعات بتا کر مجھے یقین ہوتا ہے کہ میں اکیلی نہیں جس کے ساتھ ایسا ہوا، میں چاہتی ہوں لوگ جانیں کہ کیسا لگتا ہے جب ایک ایسے گھر میں موجود ہوں جہاں نشے کا عادی شخص بھی ہے اور وہ اپنے ساتھ رہنے والے دوسرے لوگوں کے ساتھ کیا کرتا ہے۔

Comments

- Advertisement -