اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

چارسدہ موٹروے پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: چارسدہ موٹروے پر نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس نے فائرنگ کا واقعہ پیش آنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لاشوں اور زخمیوں  کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا، تھانہ پڑانگ کی حدود میں ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوئے۔

اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کی وجہ سے پیش آیا، موٹروے پولیس اور ضلعی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں