تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

چارسدہ، معذور شخص کی فائرنگ سے نوجوان قتل، مشتعل افراد نے ذمہ دار بیٹے کو ماں سمیت جلا دیا

خیبرپختون خواہ کے ضلع چار سدہ میں ایک معذور شخص کو سنگین غلطی پر مشتعل ہجوم نے آگ میں جھونک کر مار ڈالا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چار سدہ کے علاقے سٹی تھانے کی حدود میں واقع پلہ ڈھیری میں معذور شخص کی فائرنگ سے نوجوان شاہ سوار جاں بحق ہوئے۔

نوجوان کے قتل کے بعد مشتعل افراد نے معذور ملزم کے گھرکو  گھیرے میں کر اُسے ڈھا دیا اور پھر اُسے نذر آتش بھی کیا۔ اس دوران معذور ملزم اور اُس کی والدہ گھر کے اندر ہی موجود تھے۔

ملزم نے محفوظ رہنے کے لیے گھر کی چھت پر والدہ کے ساتھ پناہ لے، پولیس کو جب اس واقعے کی اطلاع ملی تو بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچی، اسی دوران صوبائی وزیر قانون فضل شکور اور ضلعی پولیس آفیسر بھی وقوعہ پر پہنچے۔

حکام نے مشتعل مظاہرین سے بات چیت کر کے ملزم کو ریسکیو کرنے کی کوشش کی مگر وہ اپنی ضد پر اڑے رہے۔پولیس حکام کے مطابق ملزم آگ میں جھلس کر دم توڑ گیا جبکہ اُس کی والدہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہےْ

پولیس نے واقعے کے بعد علاقے میں کریک ڈاؤن کر کے مظاہرین کو گرفتار کر نا شروع کیا تو مشتعل افراد نے پولیس نفری پر پتھراؤ کیا، جس سے ایس ایچ او سمیت متعدد اہلکار زخمی ہوگئے۔

Comments

- Advertisement -