پشاور:چارسدہ خودکش حملےکی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی جس کے مطابق حملہ آوروں نےکچہری میں گھسنےکی کوشش کی تاہم ناکامی کے باعث پردستی بم پھینکے تو پولیس نے جوابی فائرنگ کر کے دو حملہ آوروں کو موقع پر ہلاک کیا۔
تفصیلات کے مطابق چارسدہ کچہری گیٹ پر آج صبح ہونے والے حملے کی ابتدائی رپورٹ پولیس نے جاری کردی، جس میں کہاگیا ہے کہ حملہ آوروں نے کچہری میں گھسنے کی کوشش کی اور ناکامی کی صورت میں دروازے پر دستی بم پھینکے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس نے حملہ آوروں کو دیکھتے ہیں فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں حملہ آوروں کے 2 ساتھی ہلاک ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے دونوں دہشت گردوں کے قبضے سے 6 دستی بم، خودکش جیکٹ اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔
پڑھیں: ’’ چارسدہ دھماکے : 7 افراد جاں بحق، 3 دہشت گرد ہلاک ‘‘
تھانہ تنگی کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کا ابتدائی مراسلہ سی ٹی ڈی کو ارسال کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب چارسدہ خودکش حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ ایس ایچ او تنگی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا اور اس میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: ’’ چارسدہ دھماکے ، وزیراعظم ، آرمی چیف اور دیگر سیاسی رہنماؤں کی مذمت ‘‘
سانحہ چارسدہ کے بعد پاکستان بارکونسل کل یوم سوگ منانےکا اعلان کرتے ہوئے احتجاجاً عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔