جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

بھارت میں طیارہ گر کر تباہ ، متعدد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی شہر ممبئی میں اتر پردیش کا چارٹر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں جہاز کے عملے سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی صوبہ اتر پردیش حکومت کا 12 سیٹر چارٹر طیارہ ممبئی میں حادثے کا شکار ہوگیا، حادثے کا شکار طیارے میں 5 افراد کی موت واقع ہوئی ہے، بھارتی حکام نے پانچوں افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

بھارتی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ جہاز حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد میں 2 پائلیٹ، طیارے کے 2 انجینئر سمیت 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ حادثے کا شکار طیارے کا بلیک بُکس برآمد ہوگیا ہے۔

- Advertisement -

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر برائے سول ایوی ایشن سوریش پربھو نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پرر پیغام دیتے ہوئے ڈی جی سول ایوی ایشن کو طیارہ حادثے کی تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

سوریش پربھو کا کہنا تھا کہ ’حادثے کی جگہ پر موجود افسران سے مسلسل رابطے میں ہوں، طیارے کو دوپہر 1 بج کر 30 منٹ پر حادثہ پیش آیا تھا‘۔

بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ ممبئی میں گذشتہ دو دنوں سے بارشیں ہورہی ہیں، جب طیارے کو حادثہ پیش آیا ہے اس وقت بھی بارش کی پیشن گوئی تھی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا چارٹر طیارہ سی 90 ٹوئن ٹربو کے نام سے رجسٹر تھا جو ممبئی ایئر پورٹ پر لینڈنگ کرنے والا تھا کہ اچانک گنجان آباد علاقے میں گر تباہ ہوگیا۔

بھارتی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ چارٹر طیارہ ممبئی کے مضافاتی علاقے گوٹک پور میں زیر تعمیر عمارت پر گر تباہ ہوا ہے۔ حادثے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔ جس پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

واقعے کے عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے طیارہ زیر تعمیر عمارت پر تباہ ہوا ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد کم ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں