منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

کارکردگی پرکوئی بات نہیں کرتابس چھکےچوکے مارتاہے،چوہدری نثار

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ مردم شماری کے بعد آئینی ترمیم قومی ذمہ داری ہے، آئندہ الیکشن میں حصہ لوں گا ، کارکردگی پرکوئی بات نہیں کرتا بس چھکے چوکے مارتا ہے۔

سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری کے بعد آئینی ترمیم قومی ذمہ داری ہے، یہ کسی جماعت کا نہیں پورے پاکستان کامسئلہ ہے، جلدآئندہ ہفتے آئینی ترمیم پاس ہوں تاکہ حلقہ بندی کی جاسکے، حلقےمیں تمام ترقیاتی کام وقت پر مکمل ہوں گے۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ حکومت میں نہیں لیکن میری پارٹی کی حکومت ہے، حکومت میں نہیں تواس کامطلب یہ نہیں کہ حکومت پرتنقیدکروں، بہت سی سامنےآنےوالی خبریں درست نہیں ہوتیں، کسی وزیر کے لئے کہنا کہ کام کیا یا نہیں یہ مناسب نہیں۔

سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ وزارت سے مستعفی ہونے بعد اپنی کارکردگی پر روشنی ڈالی تھی، پریس کانفرنس سے پہلے افواہیں اڑ گئیں کہ پارٹی چھوڑنے والا ہوں، کارکردگی پرکوئی بات نہیں کرتا بس چھکے چوکے مارتا ہے، اب یہ رہ گیا کہ کس نے کس کو تھپڑ مارا اور کس کو گالی دی۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، آئندہ الیکشن میں حصہ لوں گا، قومی شناختی کارڈ سےمتعلق سخت گیرپالیسی اختیارکی تھی، ٹک ٹک کرکے کھیل رہا ہوں آپ مجھ سے چوکا لگوانا چاہتے ہیں۔


مزید پڑھیں : الیکشن ملتوی ہوئے تو بہت نقصان ہوگا، چوہدری نثار


چوہدری نثار نے کہا کہ مریم نوازاپنے بیان کی وضاحت خود کرسکتی ہیں، ایک کورکمیٹی بنی جس میں کسی اسٹیج پرمریم نوازکانام نہیں تھا، پارٹی میں مثبت تنقید بھی ہو تو وہ جمہوریت کے مطابق ہے۔

سابق وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ پارٹی کےاندربھی احتساب کیا جائےتویہ بہت بہترعمل ہے، ن لیگ نےابھی عام انتخابات کی تیاری شروع نہیں کی، باقاعدہ شیڈول کے تحت ہم عام انتخابات میں جائیں گے۔

اس سے قبل سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارکا این اے 53ٹیکسلا کا دورہ کیا اور مقامی لیگی رہنماؤں اورکارکنان سے ملاقات کی ، اس موقع پر چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات کی بھرپورتیاری ہے، این اے53کےعوام نےمجھ پر بھرپور اعتماد کا اظہارکیاہے، عوام کےاعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچنے دوں گا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں