بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

نادرا میں ہر قسم کی بھرتیوں پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے نادرا میں ہر قسم کی بھرتیوں پر پابندی عائد کردی ہے اور نادرا کے تمام ڈی جیزاوراعلیٰ حکام کی سیکیورٹی کلیئرنس کے علاوہ چیئرمین نادرا امتیاز تاجور کی خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

چوہدری نثارکی زیرصدارت نادراہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا، نادرا میں بے ضابطگیوں پر وزیر داخلہ چوہدری نثار ایکشن میں آگئے، وزیر داخلہ نے نادرا میں ہر قسم کی بھرتی پر پابندی لگادی اور ساتھ تمام ڈی جیز اور اعلیٰ حکام کو آئی ایس آئی اور آئی بی سے سیکیورٹی کلیئرنس لینے کا کہہ دیا۔

چوہدری نثار نے ایف آئی اے کو چیئرمین نادرا امتیاز تاجور کے خلاف تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے، امتیاز تاجور پر تعیناتی کےدوران مالی بے ضابطگیوں کاالزام ہے۔

انھوں نے چیئرمین نادرا سے مالی اختیارات واپس لیتے ہوئے صوابدیدی اختیارات نادرا بورڈ کے حوالے کر دیے ہیں۔

چوہدری نثار نے نادرا حکام پر مہنگے داموں کرائے پر عمارت حاصل کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اور ایف آئی اے کو اس بارے میں تحقیقات کا حکم دیدیا، نادرا حکام نے عمارت پینتالیس لاکھ روپے ماہانہ کرائے پر حاصل کی، جس کا اٹھارہ ماہ کا کرایہ بھی ایڈونس ادا کردیا گیا تھا۔

وزیر داخلہ نے غیر ملکیوں کیلئے شناختی کارڈ کی تصدیقی مہم میں ایک ماہ کی توسیع کی منظوری بھی دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں