جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

نواز شریف اگر میرا مشورہ مان لیتے تو آج یہ وقت ان پر نہ ہوتا،چوہدری نثار

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : سابق وزیرداخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ نوازشریف اگر میرا مشورہ مان لیتے تو آج یہ وقت ان پرنہ ہوتا، مسلم لیگ ن کا حصہ ہوں، چند ماہ میں لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرداخلہ اور اختلافات کے باعث مسلم لیگ ن سے الگ ہونے والے چوہدری نثار نے اپنے بیان میں کہا کارکنان کو کہتا ہوں اچھا وقت جلد آنے والا ہے، نواز شریف اگر میرا مشورہ مان لیتے تو آج یہ وقت ان پر نہ ہوتا۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کاحصہ ہوں، چند ماہ میں لائحہ عمل تیار کیا جائے گا، حکومت بھی تمہاری وزیر بھی تم پھر ضمنی الیکشن میں 35ہزار ووٹ نہیں ملے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں : چوہدری نثار کا مستقبل سے متعلق اہم اعلان

یاد رہے چند روز قبل چوہدری نثار نے الیکشن 2018 میں ناکامی کے بعد اعلان کیا تھا کہ اُن کا کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا ارادہ نہیں، احتساب اورانتقام میں فرق ہونا چاہیے، ملک شدید محاذ آرائی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

سابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ہرطرف تصادم اورجنگ وجدل کاسماں ہے، مسائل پرتوجہ نہ دی گئی، تو ملک میں عدم استحکام بڑھے گا۔

خیال رہے چوہدری نثار میاں نواز شریف سے اختلافات کے باعث الیکشن سے قبل پارٹی سے الگ ہوگئے تھے، وہ جیپ کے نشان پر قومی اور صوبائی اسمبلی کی دو دو نشستوں سے الیکشن میں‌ اترے لیکن تین نشستوں‌ پر انھیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑاتھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں