لاہور: مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ وزیراعظم فوری وزیرقانون زاہدحامدکی برطرفی کا اعلان کریں، دانشمندی سےکام نہ لیا گیا توحالات کشیدہ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں دھرنے کے مظاہرین کیخلاف آپریشن کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نے کہا کہ وزیراعظم فوری وزیرقانون زاہدحامدکی برطرفی کا اعلان کریں، دھرنے سے متعلق وزیراعظم خود صورتحال کو مانیٹر کریں۔
چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم دھرنا منتظمین سے براہ راست مذاکرات کریں، دانشمندی سے کام نہ لیا گیا تو حالات کشیدہ ہوں گے۔
انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کوموقع پرپہنچ کرمذاکرات کرنےچاہئیں، موجودہ صورتحال کوسنجیدگی سےکنٹرول کرناچاہیے، توجہ دیں ہنگامہ آرائی کسی سانحےمیں تبدیل ہوسکتی ہے۔
مزید پڑھیں : فیض آباد آپریشن ، جھڑپوں اور پتھراؤ سے درجنوں اہل کاروں سمیت80 افرادزخمی
اسلام آباد دھرنے کیخلاف پولیس کا بھرپور آپریشن سے علاقہ میدان جنگ بن گیا، پولیس کی شیلنگ سے علاقے کی فضا میں آنسو گیس کے بادل چھا گئے، پولیس کی مرکزی اسٹیج کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔
مظاہرین بھرپورمزاحمت کر رہے ہیں، مظاہرین نے پانچ قیدیوں کو لے جانے والی گاڑیوں سمیت ایک بس کو آگ لگادی ہے جبکہ پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں اور مظاہرین کے شدید پتھراؤ سے درجنوں اہل کاروں سمیت اسی افرادزخمی ہوگئے۔