منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

راولپنڈی سے آزاد امیدوار چوہدری عدنان قاتلانہ حملے میں جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی سے آزاد امیدوار و سابق ایم پی اے چوہدری عدنان قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چوہدری عدنان پر فائرنگ پولیس لائنز کے قریب کی گئی جس میں زخمی ہوئے اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔

چوہدری عدنان پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے بھی رہ چکے ہیں اور انہوں نے این اے 57 اور پی پی 19 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا تھا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور دیگر اداروں کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے ابتدائی شواہد اکٹھے کیے ہیں۔ دستیاب سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس لائن انیکسی چوک پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چوہدری عدنان جاں بحق اور ڈرائیور شدید زخمی ہوا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں