اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

گورنرپنجاب کا برطانوی اوریورپی پار لیمنٹ کے اراکین کوخط

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: گورنرپنجاب چوہدری سرور نے پاک بھارت کشیدگی پر برطانوی ویورپی ارکان پارلیمنت کو خط لکھ کر بھارتی جارحیت اور جنگی جنون سے آگاہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے برطانوی اوریورپی پار لیمنٹ کے اراکین کوخط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قیام امن اور بھارتی جنگی جنون کے خاتمے کے لیے کردار ادا کریں

انہوں نے کہا یورپی وبرطانوی پارلیمنٹ امن کے لیے اہم کردار ادا کرسکتی ہیں، چوہدری سرور نے کہا کہ نریندر مودی انتخابات کے کے لیے جنگی جنون پیدا کررہا ہے۔

چوہدری سرور نے خط میں کہا کہ جنگ شروع کرنا آسان اور ختم کرنا مشکل ہوتا ہے، وزیراعظم عمران خان اور افواج پاکستان نے بھارت کو امن کا پیغام دیا ہے۔

گورنرپنجاب نے کہا کہ پلواما واقعہ کے بعد پاکستان اور بھارت کے تعلقات کشیدہ ہوچکے ہیں، ہم پاکستان کے دفاع اور خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

چوہدری سرور نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ سے پورا خطہ متاثر ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے امن کے پیغام کے بعد بھی بھارت نے جنگی جنون کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایل اوسی پرفائرنگ وگولہ باری کی تھی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان سمیت دو پاکستانی شہری شہید ہوگئے تھے۔

بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کے 2 جوان شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے دونوں جوان شہری آبادی پرفائرنگ کے جواب میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا رہے تھے۔

واضح رہے 27 فروری کو پاک فضائیہ نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 2 بھارتی طیارے مار گرائے تھے اور ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتار کرلیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارت کے 2 طیارے لائن آف کنٹرول کے اطراف میں گر کر تباہ ہوئے، ایک طیارہ بھارتی مقبوضہ کشمیر کے علاقے بڈگام میں گرا، جبکہ دوسرا طیارہ پاکستان کی جانب گرا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں