مانچسٹر: سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بانی پی ٹی آئی کے زوال کی بڑی وجہ بتادی۔
تفصیلات کے مطابق سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مانچسٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کےوقت پوری قوم افواج کےساتھ کھڑی تھی، افواج پاکستان کی دفاعی حکمت عملی سے پوری قوم کوخوشی ہوئی.
سابق گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ سیز فائر کا معاہدہ خوش آئند قدم ہے، جنگیں مسائل کاحل نہیں بلکہ تباہی لاتی ہیں، کشمیر سمیت تمام معاملات مذاکرات سےحل ہونے چاہئیں۔
سیاست سے کنارہ کشی کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ سیاست سےوقتی بریک لی ہے،چیریٹی ورک پرتوجہ دےرہاہوں، دوستوں سےمشاورت کےبعدسیاسی لائحہ عمل طے کروں گا۔
مزید پڑھیں : بانی نے کہا اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں ہوئے: بیرسٹر گوہر
عمران خان سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کےمقبول ترین لیڈرہیں، جنگ کےدوران بانی پی ٹی آئی کےبیانات حوصلہ افزاتھے، بانی پی ٹی آئی کے زوال کی بڑی وجہ عثمان بزدار کی سلیکشن بنی۔
انھوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں ڈائیلاگ ہونے چاہئیں، تمام مسائل کاحل مذاکرات اورمل بیٹھنے میں ہے۔
سابق گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب چلے گا تو پاکستان چلے گا، پنجاب کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔