اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کا کہناہےکہ دہشت گرد ختم نہیں ہوئے ہمیں ہر وقت الرٹ رہنا ہوگا۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں نیشنل پولیس اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کا کہناتھاکہ آج میرے اور پاکستان کےلیے دکھ کا لمحہ ہے اور کوئٹہ میں لوگ شہیدوں کی میتیں اٹھارہے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہناتھا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہےدہشت گردختم نہیں ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ جاری ہے،وفاقی وزیرداخلہ نےکہاکہ ہمیں مستقل الرٹ رہنا ہوگا۔
کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی کی تقریب سےخطاب میں چوہدری نثارنےکہاعوام جنازےاٹھااٹھاکرعدم تحفظ کاشکارہیں۔
چوہدری نثارنے اعتراف کیاکہ سانحےکےچندروزالرٹ رہنےکےبعدہم واقعہ بھول جاتےہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں ہروقت الرٹ رہناہوگا۔
انہوں نے پولیس اہلکاروں سے کہا کہ آپ کی طاقت آپ کا ایمان ہے،اسی کو لے کر آگے چلنا ہے۔وفاقی وزیرداخلہ کا کہناتھا کہ کامیابی ٹیم ورک سے حاصل ہوسکتی ہے۔
چوہدری نثار علی خان کا کہناتھا کہ افواج پاکستان اور پولیس ہر روز قربانیاں دی رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ شہدا نے اپنے خون سے قربانیوں کا نیا باب روشن کیا ہے۔
مزید پڑھیں:کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ، 60 اہلکار شہید، 3 دہشت گرد ہلاک
واضح رہے کہ گزشتہ روز رات گئےکوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پرتین دہشت گردوں کے حملےمیں 60اہلکار شہید،118 سے زائد زخمی ہوئے،فورسزکی کارروائی میں3دہشت گردمارے گئےتھے۔