سینئر سیاستدان چوہدری نثار علی خان نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ ٹھنڈا کر کے کھائیں۔
چوہدری نثار علی خان الیکشن جیتنے کے تین سال بعد ایم پی اے کاحلف اٹھانےکیلئے پنجاب اسمبلی پہنچے تو انہیں اسپیکر چیمبر میں بٹھایا گیا مگر اسپیکر چوہدری پرویز الہیٰ اور قائم مقام اسپیکر دوست محمد مزاری اپنے دفاتر میں موجود نہیں تھے۔
چوہدری نثار نے سیکرٹری اسمبلی کو بتایا کہ ایک ہفتے قبل حلف رکنیت سے متعلق آگاہ کیا تھا، قائم مقام اسپیکر کی عدم موجودگی میں چیئرمین پینل حلف لے سکتا ہے۔
تھوڑی دیر انتظار کرنے کے بعد چوہدری نثارحلف اٹھائے بغیر پنجاب اسمبلی سےروانہ ہوگئے۔ اسمبلی سے باہر میڈیا سے مختصر گفتگو میں چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کسی سیاسی کھیل کا حصہ نہیں، ملک کو تقسیم کی نہیں افہام وتفہیم کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو مشورہ دینے والے بہت ہیں لیکن صرف اتنا کہوں گا کہ ٹھنڈا کر کے کھائیں۔