جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

نوازشریف نے میرے ساتھ بے وفائی نہیں، دشمنی کی ہے: چوہدری نثار

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: مسلم لیگ ن کے باغی رہنما چوہدری نثار نے کہا ہے کہ نوازشریف نے میرے ساتھ بے وفائی نہیں، دشمنی کی ہے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف سے 34 سال وفاداری نبھائی.

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اس علاقے کے لئے ایک ایک اینٹ لگائی، نوازشریف نے اپنے حلقے میں ترقیاتی کام کیوں نہیں کیے، جوپیسہ میں نے اپنے حلقے میں لگایا، وہ ملک کا ہے، ن لیگ کا نہیں.

- Advertisement -

چوہدری نثار نے دعویٰ کیا کہ نوزشریف کو لیڈر بنانے میں میرا بھی کردار ہے، میرے حلقے کے لوگ نوازشریف کو جواب دیں گے، میرا حلقہ اپنے ضمیرکے مطابق ووٹ دیتا ہے.

انھوں نے کہا کہ پانچ سال میں 17ارب روپے اپنےحلقےمیں لگائے، جو پیسہ میں نے اپنے حلقےمیں لگایا، وہ ملک کا ہے، ن لیگ کا نہیں.

انھوں نے اپنی سابق جماعت کا آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن بھی کیا جماعت ہے، شہبازشریف کہتے ہیں کہ قومی حکومت بناؤں گا، لیگی ترجمان کہتے ہیں، قومی حکومت بنانے کا شہباز کو کس نے حق دیا.

چوہدری نثار نے کہا کہ میں نے اپنے نہیں، نوازشریف کے بارےمیں سوچا،ایک دوسرے کا تماشا بنا کر کیا ملک کو درپیش خطرات کا مقابلہ کرو گے، میں نہ پہلے بکا ہوں اورنہ آئندہ بکوں گا.


میرا مقابلہ کسی سے نہیں نواز شریف سے ہے، چوہدری نثار


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں