اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے آئندہ انتخابات کے لیے نئی حکمت عملی بناتے ہوئے مختلف حلقوں پر پاکستان تحریک انصاف سے سیٹ ایڈ جیسمنٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کے ناراض کارکن اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے الیکشن 2018 کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرلی ہے.
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے نئی حکمت عملی کے تحت آئندہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسمنٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے.
ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 63 اور 59 کے علاوہ دو صوبائی نشتوں پر پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد پی ٹی آئی نے سرور خان کو چوہدری نثار کے خلاف بیان بازی کرنے سے روک دیا ہے.
بااثر ذرائع کی اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ نواز کی مرکزی قیادت سے ناراض کارکن چوہدری نے انتخابات 2018 کے حوالے سے مقامی بااثر سیاسی شخصیات سے روابط تیز کردئیے ہیں۔
مزید پڑھیں: چوہدری نثارنے مشکل وقت میں پیٹھ میں چھراگھونپا، میں اٹل فیصلہ کرچکا ہوں،نواز شریف
یاد رہے کہ چند ماہ قبل چوہدری نثار اور ن لیگ کی مرکزی قیادت نواز شریف کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے تھے جس کے بعد چوہدری نثار سے مسلم لیگ سے اپنے راستے جدا کرلیے تھے۔
نواز شریف نے چوہدری نثار کے پارٹی چھوڑنے پر کہا تھا کہ چوہدری نثار ہمارے سیاسی راستے جدا ہیں، ن لیگ میں انکی کوئی جگہ نہیں ہے، چوہدری نثارنے مشکل وقت میں پیٹھ میں چھرا گھونپا، چوہدری نثار بیانیے پر ساتھ دیتے تو اداروں سے مطالبات منوا سکتے تھے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔