بھارتی خفیہ ایجنسی پاکستان مخالف سرگرمیوں کیلئےایرانی سرزمین کیسےاستعمال کرتی رہی؟؟؟وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نےایرانی سفیر سےلکھےگئےمراسلےپربات چیت آگےبڑھادی
اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر سے ملاقات میں بھارتی ایجنٹ کے معاملے پر گفتگو کی۔
تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعہ ایرانی سفیرمہدی ہنردوست سےملاقات میں چوہدری نثارنے کل بھوشن یادیو سمیت باہمی دلچسپی کےامور پرتبادلہ خیال کیا۔
دونوں اہم شخصیات کے درمیان چار نکات پر گفتگوہوئی جن میں بھارتی جاسوس کی ایران میں موجودگی کا معاملہ سرفہرست تھا۔
ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں پاکستان نےایران سےکلبھوشن یادیوکےساتھی راکیش عرف رضوان کی حوالگی کا دوبارہ مطالبہ کردیا۔
وزیرداخلہ نےپاکستان میں دہشت گردی کیلئے ایرانی سرزمین استعمال ہونے پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔
اس موقع پر چوہدری نثار نے کہا کہ پاکستان اور ایران دیرینہ دوست اور برادراتحادی ملک ہیں، امید ہے کہ ایران اپنی سرزمین پر بھارتی سرگرمیوں سے متعلق معاملے میں بھرپورتعاون کرے گا۔