راولپنڈی: مسلم لیگ کے باغی رہنما چوہدری نثار نے کہا ہے کہ اپنی غلطی چھپانے کے لئے جھوٹ بولنے والے نشان عبرت بنیں گے.
[bs-quote quote=”نوازشریف سے اب بھی الجھنا نہیں چاہتا، نوازشریف کو اپنی عزت کا پاس نہیں، مگر مجھے تو ہے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”چوہدری نثار”][/bs-quote]
ان خیالات کا اظہار انھوں نے نوازشریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا. ان کہنا تھا کہ اپنے مرحوم، نیک اور پرہیزگار والد کو بلاجواز بدنام کیا.
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف سے اب بھی الجھنا نہیں چاہتا، نوازشریف کو اپنی عزت کا پاس نہیں، مگر مجھے تو ہے.
چوہدری نثار نے کہا کہ الجھنا نہیں چاہتا، مگر یک طرفہ تنقید مزید برداشت نہیں کی جا سکتی. نوازشریف اب الزام تراشی کے لئے پیادے استعمال کررہے ہیں
انھوں نے دعویٰ کیا کہ نوازشریف کی خود کو دودھ سے دھلا ظاہر کرنے کی کوشش ناکام ہوگی.
یاد رہے کہ گذشتہ روز چوہدری نثار نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایون فیلڈ فیصلے کے بعد نوازشریف سے اختلافات کے بارے میں بتاؤں گا، مریم بی بی سوچتی بعد میں اور بولتی پہلے ہیں، جوبھی حکومت آئی قومی مفاد میں اس کا ساتھ دوں گا۔
ایون فیلڈ فیصلے کے بعد نوازشریف سے اختلافات کے بارے میں بتاؤں گا،چوہدری نثار
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔