اشتہار

چوہدری نثار کا شاہد خاقان کی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے اہم ساتھی سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کی نئی وفاقی کابینہ میں شامل نہیں ہوں گے۔

اس سے قبل شاہد خاقان عباسی نے اے آر وائی نیوزسے خصوصی بات چیت میں کہا کہ کابینہ کا فیصلہ کل کیا جائے گا، شاہد خاقان عباسی سے جب سوال کیا گیا کہ چوہدری نثار بطور وزیر داخلہ شامل ہوں گے؟ تو انکا جواب میں کہنا تھا کہ اس کا فیصلہ کل ہونا ہے۔

- Advertisement -

گذشتہ روز چوہدری نثار نے سیکریٹری داخلہ کو الوداعی خط بھی لکھا، جس میں کہا حالیہ وزارت کی مدت مشکل ترین تھی، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں داخلی سیکیورٹی کےمعاملات پرصحیح اقدامات کیے، ان اقدامات میں وزارت داخلہ اور ماتحت اداروں نے اپنا کردار ادا کیا۔


مزید پڑھیں : سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری کا اپنی وزارت کو الوادعی خط


تمام اختلافات کے باوجود چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ وہ مسلم لیگ ن سے وفادار رہیں گے اور اپنی جماعت کو نہیں چھوڑیں گے

خیال رہے کہ کچھ دن قبل چوہدری نثار نے اپنی طویل خاموشی توڑتے ہوئے پریس کانفرنس میں  پاناما فیصلہ آنے کے بعد وزارت اور سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔

چوہدری نثار نے نوازشریف کو مشورہ دیا کہ پاناما کا فیصلہ جو بھی آئے اُس پر ٹھنڈے دماغ سے فیصلہ کیا جائے اور ارد گرد رہنے والوں کو وزارتیں دے دی جائیں تاکہ نئے لوگ سامنے آئیں۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری کل ایوان صدر میں ہوگی جبکہ شاہد خاقان کی حلف برداری آج رات 8 بجے ایوان صدر میں ہو گی۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں