جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

اگلے ہفتے ڈان لیکس کی رپورٹ پیش کردی جائے گی: چوہدری نثار

اشتہار

حیرت انگیز

واہ کینٹ: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ پاناما کیس اب بھی عدالت میں زیر سماعت ہے۔ ڈان لیکس کی رپورٹ اگلے ہفتے پیش کردی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ کرپشن کرنے والے وزیر اعظم کو استعفیٰ کا مشورہ دے رہے ہیں۔ آصف زرداری کا ایمانداری پر لیکچر دینا قیامت کی نشانی ہے۔ ’یہ کوئی کوٹیکنا کیس، ڈائمنڈ نیکلس، یا سرے محل کا کیس نہیں ہے‘۔

مزید پڑھیں: پاناما کیس کا فیصلہ، عدالت کا جے آئی ٹی بنانے کا حکم

انہوں نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ عدالت کا ہوتا ہے۔ عدالت کے فیصلے کو سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنا چاہیئے۔ 2 معزر ججز نے اختلاف رائے کا اظہار ضرور کیا ہے البتہ جے آئی ٹی بنانے کے لیے پانچوں ججز کے دستخط موجود ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ پاناما کیس اب بھی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اگلے ہفتے پیر یا منگل کو ڈان لیکس کی رپورٹ پیش کردی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں