تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

بھارتی ہٹ دھرمی ممبئی حملہ کیس کی پیش رفت میں رکاوٹ بنی‘ چوہدری نثار

راولپنڈی : سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ ممبئی حملہ کیس میں تعطل وسست روی پاکستان کی وجہ سے نہیں بلکہ بھارت کی طرف سے عدم تعاون اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے پاکستان مخالف بیان اور اس پربھارت کی طرف سے ردعمل پرچوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ بھارتی ہٹ دھرمی ممبئی حملہ کیس کی پیشرفت میں رکاوٹ بنی۔

چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ بطور وزیرداخلہ اس کیس کے تمام مراحل سے مکمل طورپرآگاہ ہوں کیونکہ ایف آئی اے اس کی کیس کی تحقیقات کررہا تھا جو وزارت داخلہ کا ماتحت ادارہ ہے۔

سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ کیس منطقی انجام تک پہنچانے میں بھارت کی دلچسپی نہیں، بھارت نے پاکستان کوبدنام کرنے کے لیے واقعے کو استعمال کیا۔

چوہدری نثار نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ واقعہ بھارت میں ہوا اور اس کے 90 فیصد شواہد اور حقائق اسی کے پاس تھے، ہماری عدالتوں کی جانب سے قائم کی گئی کمیٹی سے تعاون کے لیے بھی تیار نہیں تھی۔

سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ بھارت نے مختلف حیلوں بہانوں سے تمام شواہد اور حقائق جو ان کے پاس موجود تھے پاکستان کے ساتھ شیئر کرنے سے صاف انکار کردیا۔

چوہدری نثار نے کہا کہ اجمل قصاب جو ممبئی حملوں کا زندہ ثبوت تھا اس کو کمال پھرتی سے پھانسی گھاٹ پر پہنچایا گیا، تحقیقاتی ٹیم کواجمل قصاب سے سوالات تک نہیں کرنے دیے گئے۔

سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ اہم کیس کے واحد ثبوت کوپھانسی پرلٹکا کرمنظرعام سے ہٹا دیا گیا، اجمل قصاب کوپھانسی دے کرحقائق سامنے آنے کا باب بند کردیا گیا۔

چوہدری نثار نے کہا کہ ممبئی کیس کوسیاسی بنیاد پرپاکستان کے خلاف استعمال کیا گیا، بھارتی حکومت سے کیس میں تعاون کی بارہا درخواستیں کیں، کیس میں بھارتی عدم تعاون اورہٹ دھرمی ریکارڈ پرہے۔

سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ ہم نے انفارمیشن شیئرنگ سے متعلق بھارت سے مکمل تعاون کیا، کلبھوشن کے معاملے پربھی بھارت نےعدم تعاون کا مظاہرہ کیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -