ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

شیر نہیں بلی اور بلے والوں کو چیلنج کرتا ہوں، چوہدری نثار

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ وہ شیر کو نہیں بلکہ بلی اور بلے والوں کو چیلنج کر رہے ہیں، انھیں بلی اور بلے والوں سے ٹکٹ مل سکتے تھے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے انتخابی حلقے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا ’ہمارے جلسے کیا کارنر میٹنگ کا مقابلہ کرلیں تو بڑی بات ہے۔‘

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ وہ عوامی نشان پر انتخاب لڑ رہے ہیں، ووٹنگ کی رات عوام کا ٹکٹ بھاری پڑے گا، ووٹ دیتے ہوئے کیوں نہیں دیکھا جاتا کہ امیدوار اس قابل ہے بھی یا نہیں۔

- Advertisement -

انھوں نے ن لیگ سے اپنی علیحدگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مثالیں دیں ’بڑے بڑے جہاز بھی جب تک پائلٹ نہ چلائیں ناکارہ ہو جاتے ہیں، کروڑوں کی گاڑی میں بھی ڈرائیور نہ ہو تو بے کار ہو جاتی ہے۔‘

سابق وزیر داخلہ نے کہا ’اللہ نے جسے زبان اور آنکھ دی وہ اسمبلی میں سوتا رہا، گلستان کالونی سے جیتنے والا ممبر پانچ سال اسمبلی میں سوتا رہا۔‘

سندھ میں عوام سے آصف زرداری کو انڈے اور ٹماٹر پڑیں گے، عمران خان


چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ تبدیلی کے لیے پی ٹی آئی والوں کے جذبے کو سلام کرتا ہوں لیکن کیا پی ٹی آئی کے ایسے امیدوار تبدیلی لائیں گے بلکہ یہ تو مزید بگاڑ پیدا کریں گے۔

انھوں نے کہا یہ عام الیکشن نہیں، جیپ آپ کی فتح کا نشان ہے، کہیں رکاوٹ آئی تو یہ جیپ فور بائی فور لگا کر آگے نکل جائے گی، جیپ میں اس شان سے سوار ہوں کہ دنیا کہے ہمیں بھی لے چلو۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں