لاہور : اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ پنگا نہ لینا واپس جانے کے قابل نہیں رہو گے، بھارت نے پاکستان کو دھمکی دے کرغلطی کردی، جس کا اسے بعد میں احساس ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا عوامی فلاح وبہبودکیلئےعمران خان کی کاوشوں کا حصہ بنیں گے، مشکلات کےباوجودحالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ملک ہے، بھارت نے پاکستان کودھمکی دے کر غلطی کی، جس کا اسے بعد میں احساس ہوگا۔
انھوں نے مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا یاد رکھو اب یہاں وزیراعظم عمران خان ہیں، آپ کا دوست جا چکا ہے۔
چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف کو سمجھ آگئی، اس نے کس فوج اور قوم کو للکارا ہے، پاکستان کا بچہ بچہ پیچھے نہیں ہٹے گا، یکجا ہو کر دشمن کیخلاف لڑیں گے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بھارت کو خبردار کیا کہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت بھارت سے بہتر ہے، پنگا نہ لینا واپس جانے کے قابل نہیں رہو گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی دھمکی کشمیر سےتوجہ ہٹانے کیلئے ہے، لوگ آج کہتے ہیں شہبازشریف نے ڈبو دیا، سب کچھ کھا گیا، مستقبل روشن ہے،اسحاق ڈار کی جانب سے کی گئی تباہی کو نہ دیکھیں۔
یاد رہے گذشتہ روز بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک اورسرجیکل اسٹرائیک کی ضرورت ہے لیکن تفصیل نہیں بتا سکتا، پاکستان کو معمول کے تعلقات کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔